ڈی جی ایل ڈی اے کا ٹھوکر انٹری پوائنٹ کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

109

لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹھوکر انٹری پوائنٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈیزائن کنسلٹنٹ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ شہر کے اہم ترین داخلی و خارجی راستے کو خوبصورت اور کشادہ بنایا جا رہا ہے

موٹروے سے ٹھوکرکی جانب ایک طرف این جے بیرئیر اور دوسری طرف دلکش فینسنگ لگائی جا رہی ہے،موٹروے سے ٹھوکر داخلی سائیڈ پر خوبصورت مونو منٹ اور بہتر سائینج شامل کی جا رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ٹھوکر انٹری پوائنٹ کے ایک طرف اسفالٹ مکمل دوسری طرف مائلنگ کا کام کر لیا گیا ہے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ڈی جی ایل ڈی اے کو ٹریفک دبا اور رش کی وجہ سے کام میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔