22.5 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی جی ایل ڈی اے کا گلبرگ سکیم بی تھری بلاک کا...

ڈی جی ایل ڈی اے کا گلبرگ سکیم بی تھری بلاک کا دورہ،جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا

- Advertisement -

لاہور۔4فروری (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز گلبرگ سکیم بی تھری بلاک کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت پائلٹ پراجیکٹ کے کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعیدنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بی تھری بلاک گلبرگ میں واک ویز اور یونیفارم گرین بیلٹ بنائی جا رہی ہیں۔ بی تھری بلاک کی سڑکوں پر اسفالٹ ڈال دیا گیا ہے، بارشی پانی کے نکاس کا بہتر نظام بنایا گیا ہے۔ بی تھری بلاک میں انٹرنیٹ و دیگر وائیرز کو انڈر گراؤنڈ منتقل کیا جائے گا۔

فٹ پاتھ پر ٹف ٹائلز اور پیور کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے بی تھری بلاک میں جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایات کی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے گلبرگ کے رہائشیوں کو سہولت ہو گی۔بی تھری بلاک گلبرگ میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت ترقیاتی کام رواں ماہ مکمل کر لیا جائے گا۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں