ڈی جی ایکسائز کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز کے کارکردگی جائزہ اجلاس کا انعقاد

89

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ایکسائزعرفان میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز کا کارکردگی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ہفتہ وار کارکردگی جائزہ اجلاس میں ڈائریکٹر ایکسائز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 16 جنوری سے 22 جنوری کے درمیان ہونے والی کارروائیوں پربریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران غیر نمونہ نمبر پلیٹ استعمال کرنے پر 61 گاڑیوں کے خلاف 6 لاکھ 10 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا، ایکسائز ناکوں پر کالے شیشے استعمال کرنے والی 61 گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 15 ہزارجبکہ 5 غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو بھی 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری غیر نمونہ نمبر پلیٹس کا استعمال ہرگز مت کریں،غیر نمونہ نمبر پلیٹس کا استعمال غیر قانونی ہے۔ ، ڈی جی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ناکے پر کھڑے ایکسائز اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔