ڈی جی ایکسائز کی زیر صدارت محکمہ کی کارکردگی کے جائزہ بارے اجلاس، غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف روزانہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):ڈی جی ایکسائز عرفان نواز میمن کی زیر صدارت محکمہ کی کارکردگی کے جائزہ بارے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر ایکسائز، ای ٹی اوز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی میں شہریوں کو درپیش مسائل، غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ …

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):ڈی جی ایکسائز عرفان نواز میمن کی زیر صدارت محکمہ کی کارکردگی کے جائزہ بارے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر ایکسائز، ای ٹی اوز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی میں شہریوں کو درپیش مسائل، غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے ناکوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ اسی طرح ایکسائز آفس کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی ایکسائز نے ہدایت کی کہ شہریوں کو ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں شہریوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، شہری ایجنٹس کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ڈی جی عرفان نواز میمن نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے استعمال سے گریز کریں۔

مزید خبریں