24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی جی بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی کاتحصیل دشت میں واقع لیویز...

ڈی جی بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی کاتحصیل دشت میں واقع لیویز تھانے کاہنگامی دورہ

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 23 جون (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے تحصیل دشت میں واقع لیویز تھانے پر شرپسند عناصر کے حملے کے بعدہنگامی دورہ کیا، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور اہم فیصلے صادرکئے۔ ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی نے موقع پر موجود اہلکاروں کو لائن اپ کر کے ان کی حاضری و کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اورغفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف فوری ڈسپلنری ایکشن کے احکامات جاری کئے، ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی نے کہا کہ ریاستی رٹ پر حملہ ایک ناقابل معافی جرم ہے ایسے عناصر، خواہ وہ اندرونی ہوں یا بیرونی، انکے خلاف بلا تفریق کریمنل اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ جو اہلکار ذمہ داری سے غفلت برتتے ہوئے ایسے واقعات کا سبب بنے، ان کی فورس میں بحالی ممکن نہیں ہو گی۔ ان پر باقاعدہ ڈسپیشل آرڈرز کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، ڈی جی لیویز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان لیویز فورس کو جدید خطوط پر مستعد، ذمہ دار اور موثر فورس کے طور پر مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں ڈی جی لیویز نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ تھانے کی فوری بحالی اور سیکیورٹی اقدامات کو ازسرنو مؤثر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں تاکہ آئندہ کسی بھی غیر قانونی حرکت کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں