پشاور۔ 01 اپریل (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد آیاز خان نے عیدالفطر کے موقع پر ریسکیو سٹیشز پشاور کا دورہ اور اہلکاروں سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد آیاز خان نے کہا کہ ریسکیو1122 کے اہلکاروں کی چھٹیاں عوام الناس کے وسیع تر مفادات میں اسی لیے منسوخ کی گئیں تاکہ ان کو بروقت اور بہترین انداز میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کی جاسکیں، ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ ساتھ انتظامی اور آپریشنل افسران کو بھی مختلف اضلاع کے دوروں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر محمد آیاز خان نے کہا کہ ریسکیو1122 کے قیام کا بنیادی مقصد عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ ریسکیو اہلکار ہمیشہ مذہبی تہواروں اور سرکاری چھٹیوں پر ریسکیو سٹیشنز میں موجود رہتے ہیں۔ریسکیو 1122 کے اہلکار مصیبت کے وقت تکلیف میں پھنسے لوگوں کے پاس پہنچ جاتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577702