ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر محمد آیاز خان کا ریسکیو 1122 خیبر کے ضلعی دفتر کا دورہ

240
rescue 1122

پشاور۔ 08 مئی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر محمد آیاز خان نے گزشتہ روز ریسکیو 1122 خیبر کے ضلعی دفتر کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور اور ایمرجنسی آفیسر انجنئیر بریال مختیار نے ڈاکٹر محمد آیاز خان کے ہمراہ ڈائریکٹر سنٹرل ڈاکٹر میرعالم خان، سید کمال شاہ چیف سٹاف آفیسر، محمد وسیم اورکزئی ایڈمن آفیسر، بلال احمد فیضی ترجمان ریسکیو1122 سمیت دیگر معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر ریسکیو1122 کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 نے ایمرجنسی گاڑیوں اور سٹال کا بھی معائنہ کیا جس پر ان کو ضلع خیبر میں پیش آنے والے حادثات سے آگاہ کیا گیا۔ ریسکیو1122 دربار کے لیے آمد پر انہوں نے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور اس حوالے سے عوام الناس کو کسی بھی ایمرجنسی کے دوران شب و روز بروقت خدمات فراہم کرنے اور خصوصی طور پر ضلع خیبر میں اہلکاروں کی کارگردگی پر داد دی۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 کے اہلکاروں کی فلاح وبہبود اور بہترین مستقبل کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور افسران اور اہلکاروں کے لئے ہر جائز کوشش کریں گے کیونکہ ریسکیو فورس ہی سب سے پہلے جائے حادثے پر جانے والی ٹیم ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے پیش کی جانے والی مختلف آرا کو سننے کے بعد فوری ضروری کاروائی کے لیے موقع پر موجود افسران کو فی الفور عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ سروس کی بہتری کی آرا کو مستقبل میں امدادی سرگرمیوں کے دوران استعمال میں مدد ملے گئی جس کا براہ راست فائدہ عوام الناس کو ہی ہوگا۔