پشاور۔ 02 اپریل (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر آیاز احمد خان نے عید کے تیسرے دن ڈیرہ اسماعیل خان ریسکیو1122 ضلعی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ اور ایمرجنسی آفیسر نے انکا استقبال کیا اور دوران عید ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے ملاقات کی۔ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر آیاز احمد خان نے تمام ریسکیورز سے ملاقات کی مٹھائی تقسیم کی اور ڈیوٹی پر معمور ریسکیور کو انعام سے نوازا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے ضلعی آفس، کنٹرول روم، اسٹیشن 11 اور کی پوائنٹس کا دورہ کیا اور عید کے دوران ڈیوٹی پر مامور ریسکیورز سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ عمران خان یوسفزئی، چیف اسٹاف آفیسر وسیم اورکزئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ نے ڈیرہ اسماعیل خان آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577978