- Advertisement -
اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ سے ہائی جمپ کے اُبھرتے ہوئے قومی کھلاڑی شیروز خان نے ملاقات کی۔ ڈی جی پی ایس بی نے شہروز خان کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں مکمل تربیتی سہولیات اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ان کا کہنا تھا کہ شہروز خان ہائی جمپ میں پاکستان کے لئے بین الاقوامی سطح پر تمغہ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ شہروز خان نے اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں ہائی جمپ میں 2.14 میٹر ہائی جمپ لگا کر ریکارڈ قائم کیا تھا، اور رواں سال کے مقابلوں میں ان سے مزید بہتر کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603197
- Advertisement -