29.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومکھیل کی خبریںڈی جی سپورٹس پنجاب سے آسٹریا کی4مرتبہ اولمپئن اور ورلڈ جوڈومیڈلسٹ سبرینہ...

ڈی جی سپورٹس پنجاب سے آسٹریا کی4مرتبہ اولمپئن اور ورلڈ جوڈومیڈلسٹ سبرینہ فلز موزرکی ملاقات

- Advertisement -

لاہور۔27مئی (اے پی پی):ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری سے آسٹریا کی4مرتبہ اولمپئن اور ورلڈ جوڈو میڈلسٹ سبرینہ فلز موزرنے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی ۔ڈی جی سپورٹس نے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس پہنچنے پر ان کاپرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،سبرینہ فلز موزرجوڈو فارپیس انیشیٹیوکے تحت پاکستان کا دورہ کررہی ہیں۔ خضرافضال چودھری نےکہا کہ سبرینہ کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں،سبرینہ کراچی سے کے ٹو بیس کیمپ تک سائیکل پر سفر کررہی ہیں،سبرینہ کی سپورٹس کی خدمات سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔

ورلڈ جوڈو میڈلسٹ سبرینہ فلز موزر نے اس موقع پرکہا کہ پاکستان آکر ناقابل یقین پیار ملاہے،پاکستانی بہت مہمان نواز ہیں، پنجاب میں سپورٹس کی ترقی دیکھ کر خوشی ہوئی ہے، سبرینہ فلز موزر نے مزید کہا ہے کہ انہوں نے جوڈو کے فروغ کیلئے پاکستان کے کئی شہروں میں ٹریننگ کیمپس میں لگائے گئے ہیں۔ورلڈ جوڈو میڈلسٹ سبرینہ فلز موزرنے پنجاب گیمز اور قائد اعظم گیمز کی پنجاب کی ٹرافیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹرمحمد کلیم، ڈائریکٹر سپورٹس راناندیم انجم،حفیظ بھٹی ودیگر بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602156

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں