لاہور۔21مارچ (اے پی پی):ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت عالمی یوم جنگلات کے موقع پر نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا،ترجمان کے مطابق ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پودا لگایا اور ملکی سلامتی وخوشحالی کیلئے دعا مانگی
اس موقع پرڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم، ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق خانزادہ ودیگر بھی موجود تھے،خضرافضال چودھری نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب کے تمام سپورٹس کمپلیکس میں وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے تحت پودے لگائے جارہے ہیں، شجرکاری مہم سے ماحولیاتی آلودگی ختم ہوگی
گرین پاکستان اس وقت کی اشد ضرورت اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا ناگزیر ہے ، اس حوالے سے پنجاب کے تمام شہروں میں موجود سپورٹس سٹیڈیمز، کمپلیکس اور گرائونڈز میں پودے لگائے جارہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575201