28.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومکھیل کی خبریںڈی جی سپورٹس پنجاب کی زیر صدارت سمر گیمز کی تیاریوں کے...

ڈی جی سپورٹس پنجاب کی زیر صدارت سمر گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

- Advertisement -

لاہور۔16مئی (اے پی پی):ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری کی زیر صدارت وزیراعلی پنجاب سمر گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہواہے۔جمعتہ المبارک کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم،ڈائریکٹرسپورٹس رانا ندیم انجم ودیگر نے شرکت کی ہے۔

خضرافضال چوہدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے بعد وزیراعلی پنجاب سمر گیمز کا صوبائی مرحلہ لاہور میں ہوگا جبکہ سمر گیمز کے انٹرتحصیل اورانٹر ڈسٹرکٹ سطح کے مقابلے جلد شروع ہوں گے۔پنجاب کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران روزانہ گراونڈز میں سپورٹس سرگرمیوں میں شرکت کے پابند ہوں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، 35ویں نیشنل گیمز کی تیاریوں میں بھی وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز سے سامنے آنے والے کھلاڑی اہم کردار ادا کریں گے۔سپورٹس کی ترقی کیلئے افسران کے کام کو بھی مانیٹرکیا جائے گا، افسران اور کوچزپنجاب کے تمام اضلاع میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے اہم کردار ادا کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597897

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں