لاہور۔25فروری (اے پی پی):ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت 35ویں نیشنل گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہواہے، منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹرمحمدکلیم،ڈائریکٹرسپورٹس راناندیم انجم،ڈپٹی ڈائریکٹرچاندپروین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرینہ وقار ودیگرنے شرکت کی ہے۔
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 35ویں نیشنل گیمز کی تیاریوں کیلئے اپریل میں پنجاب کی ٹیموں کے تربیتی کیمپس لگائے جائیں گے،تربیتی کیمپس میں بہترین کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے، نیشنل گیمز کیلئے تربیتی کیمپس لاہور کے ساتھ راولپنڈی، فیصل آباد اور بہاولپور میں بھی لگائے جاسکتے ہیں۔
کراچی میں ہونیوالی 35ویں نیشنل گیمز میں پنجاب کے بہترین کھلاڑی شرکت کریں گے، خضرافضال چودھری نے افسران کونیشنل گیمز کی بھرپور تیاریوں کی ہدایت دی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566185