ڈی جی پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کی ای کچہری 29 جولائی کو ہوگی

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):ڈی جی پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی ای کچہری 29 جولائی منگل کو دن 11 بجے پی اے اے ہیڈکوارٹرز میں ہوگی۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی اور ان کی ٹیم شکایات براہِ راست سنیں گے، شکایت کنندگان ای کچہری میں براہِ راست شکایات درج کروا سکیں گے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ شکایت …

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):ڈی جی پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی ای کچہری 29 جولائی منگل کو دن 11 بجے پی اے اے ہیڈکوارٹرز میں ہوگی۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی اور ان کی ٹیم شکایات براہِ راست سنیں گے، شکایت کنندگان ای کچہری میں براہِ راست شکایات درج کروا سکیں گے۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ شکایت میں نام، رابطہ نمبر، ایئرپورٹ کا نام اور تفصیل ضرور شامل کریں، جہاں تک ممکن ہو معاون دستاویزی ثبوت بھی شکایت کے ساتھ فراہم کریں۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ای کچہری ادارے کے فیس بک پیج پر براہِ راست نشر ہوگی، تبصرے کے خانے میں مکمل معلومات کی فراہمی شکایت کے جلد ازالے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔