ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کافوڈ سیفٹی ٹیمز کے ہمراہ مال روڈ مری سمیت مختلف مقامات پر سرپرائز  وزٹ

163
Food Safety Teams
Food Safety Teams

مری۔ 02 جنوری (اے پی پی):ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نےفوڈ سیفٹی ٹیمز کے ہمراہ مال روڈ مری سمیت مختلف مقامات پر سرپرائز  وزٹ کیاہے۔اس موقع پر مری  کے 42 آوٹ لیٹس کی چیکنگ اور 14 یونٹس کو جرمانے عائد کیے گئے ہیں، بڑے نامور رہائشی ہوٹلز سمیت کھانے پینے کے ریستورانٹس کی چیکنگ کے دوران بھاری جرمانے بھی کیے گئے ،

مختلف مقامات پر ایکسپائر اشیاء بھی تلف کی گئیں ، سیاحوں کو معیاری خوراک فراہم نہ کرنے والے ہوٹلز اور ریستورانٹس کو 3لاکھ48ہزار کے جرمانے عائد ، جرمانے صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور فوڈ سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کیے گئے ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ سیاحوں کو معیاری خوراک کی فراہمی کو مد نظر رکھتے ہوئے انسپیکشن کا سلسلہ جاری رہے گااورسیاح کسی کسم کی کمپیلینٹ کے لیے فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن1223 پر مفت رابطہ کر سکتے ہیں۔