لاہور۔3جون (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز غلام صغیر شاہد نے کہا ہے کہ اس سال جاری کئے جانے والے تمام ایکریڈیٹیشن کارڈز کی تفصیل ڈی جی پی آر کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔وہ گزشتہ روز پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کو نئے ایکریڈیٹیشن کارڈ کے اجرا کیلئے منعقدہ صوبائی ایکریڈیٹیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اجلاس میں سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد اور کمیٹی ممبران سینئر صحافیوں ذوالفقار مہتو، اعظم ملک اور را دلشادحسین نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن کرن فضل بٹ نے ایکریڈیٹیشن کارڈز کے اجرا کے لئے جمع کروائی جانے والی درخواستوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں صوبے بھر سے وصول ہونے والی درخواستوں پر متعدد نئے کارڈز کے اجرا کی منظوری دی گئی۔