ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ کا نامور ریسلر دین محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

46

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ(پی ایس بی) محمد یاسر پیرزادہ نے نامور ریسلر دین محمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں ڈی جی پی ایس بی کا کہنا تھا کہ دین محمد نے 1954 میں منیلا میں منعقدہ ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

ان کی وہ تاریخی کامیابی نہ صرف پاکستانی سپورٹس کی بنیادوں کو مضبوط کرنے میں اہم ثابت ہوئی بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بھی ہے ۔ یاسر پیرزادہ نے کہا کہ دین محمد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور پاکستان ان کے قیمتی کردار کو دل سے سراہتا ہے۔ وہ ایک سچے محب وطن اور کھیلوں کے عظیم سپاہی تھے۔ ان کے انتقال سے پاکستان نے ایک عظیم ہیرو کھو دیا ہے۔ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔