ایبٹ آباد۔ 31 مئی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی خیبر پختونخوا حبیب اﷲ عارف نے صوبہ کے مختلف سیاحتی مقامات پر سیاحوں کیلئے کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے سیاح اب اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔
شاران کاغان وادی، ٹھنڈیانی ایبٹ آباد، بمبوریت کیلاش، یار خونلشٹ چترال اپر، سرلاسپور چترال اپر، گبین جبہ وادی سوات، سلاتن وادی سوات، ملکہ مہابن بونیر، شہید سر بونیر، الائی میدان بٹگرام، یخ تنگئی شانگلہ اور سمانہ اورکزئی میں کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی سائیڈ کی آن لائن بکنگ کیلئے موبائل نمبر 0341-3135666 یا ٹورازم ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603650