27.1 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہدایت پرغوث بخش بیزنجو فٹبال اسٹیڈیم...

ڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہدایت پرغوث بخش بیزنجو فٹبال اسٹیڈیم کی جامع مرمت اور بحالی کا عمل جاری

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 03 مئی (اے پی پی):گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سیف اللّٰہ کھیتران کی ہدایت پر غوث بخش بیزنجو فٹبال اسٹیڈیم کی جامع مرمت اور بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ گزشتہ دو سے تین مہینوں کے دوران گراؤنڈ میں مختلف فٹبال ٹورنامنٹس کا مسلسل انعقاد ہوتا رہا، جس سے گراؤنڈ کی حالت متاثر ہوئی اور مناسب مینٹیننس و دیکھ بھال ممکن نہ ہو سکی۔

جی ڈی اے نے اسٹیڈیم کی بحالی کے لیے مربوط پلان کے تحت کام کا آغاز کیا،بحالی کے اس منصوبے میں میدان میں نئے گھاس کی اگائی، موجودہ گھاس کی کٹائی، سطح کو ہموار کرنے کے لیے ریت بھرائی، اسپریئنگ اور کھاد کا استعمال شامل ہے تاکہ گراؤنڈ کو دوبارہ کھیل کے قابل اور سرسبز بنایا جا سکے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592033

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں