ڈی سی آفس میں آئے ہوئے سائلین سے حسن اخلاق سے پیش آیا جائے، ڈپٹی کمشنر بھکر

119
ڈپٹی کمشنرمحمداشرف کا ڈسٹرکٹ جیل بھکر کا دورہ

بھکر۔ 05 نومبر (اے پی پی):عوام الناس کو حقیقی معنوں میں بروقت اور میرٹ کی بنیاد پر ریلیف فراہم کرنا سرکاری افسران و اہلکاران کی بنیادی اور پیشہ ورانہ زمہ داری ہے جس میں تاخیری حربے قطعی طور پر قابل قبول نہیں ہونگے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ڈی سی آفس کی مختلف برانچز کے افسران و اہلکاران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ ڈی سی آفس کی تمام برانچز میں عوام الناس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ ڈی سی آفس میں آئے ہوئے سائلین سے حسن اخلاق سے پیش آیا جائے اور انکے مسائل کو بروقت حل کیا جائے،

اس سلسلہ میں تمام تر امور کی میں خود مانیٹرنگ کروں گا ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کام کرنیوالے افسران و اہلکاران کیساتھ عزت تکریم سے پیش آیا جائے گا جبکہ سست رو کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران و اہلکاران کی سخت باز پرس ہوگی۔