بھکر۔ 25 ستمبر (اے پی پی):کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد جہانزیب اعوان نے آر پی او آصف شہزاد کے ہمراہ ڈی سی آفس میں قائم کردہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کمشنر سرگودہا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہر بھر کے مختلف ایریاز میں عوام الناس کو صاف ستھرے پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے ہیں، شہر میں سٹی ہسپتال اور ڈی سی آفس میں بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا گیا ہے جس سے نہ صرف سرکاری ملازمین بلکہ دیگر افراد بھی مستفید ہونگے ۔
انہوں نے بتایا کہ ڈی سی آفس میں قائم کردہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کا ایک حصہ بیرونی دیوار سے بھی ملحقہ ہے تاکہ راہ گیر بھی اس سہولت سے مستفید ہوسکیں ۔اس موقع پر کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد جہانزیب اعوان اور آر پی او آصف شہزاد نے ڈپٹی کمشنر کے عوام الناس کی فلاح و بہبود کے اقدام کو سراہتے ہوئے دوسروں کیلئے قابل تقلید عمل قرار دیا ۔