26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںڈی سی اسلام آباد کی کھلی کچہری

ڈی سی اسلام آباد کی کھلی کچہری

- Advertisement -

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق انہوں نے ای گورننس نظام کے تحت شہریوں کی نشاندہی پر مختلف مسائل کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ڈی سی اسلام آباد نے تمام دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی شکایات پر فوری کارروائی اور شہریوں کی تجاویز اور شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ عرفان میمن کا کہنا تھا کہ شہریوں کے تعاون سے انتظامی امور کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، شہریوں کے لیے ضلعی دفاتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553529

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں