اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق انہوں نے شہریوں کی نشاندہی پر مختلف مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔ شہریوں کی جانب سے شہر کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
اس موقع پر ڈی سی اسلام آباد نے تمام دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دفتری اوقات کار میں تمام افسران روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سنیں۔ عرفان میمن کا کہنا تھا کہ شہریوں سے مسائل سننے سے شہر کی واضح تصویر سامنے آتی ہے۔