بھکر۔۔۔ 01 جنوری (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ بھکر کے زیر اہتما م ڈی سی آفس کمپلیکس کے سبزہ زار میں ریو نیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے عوامی شکایات سنیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو عبد القدیر اور اسسٹنٹ کمشنر بھکر خضر رزاق منج بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ریو نیو خدمت کچہری میں لوگوں کے ریو نیو سے متعلق مسائل سنے۔ریو نیو خدمت کچہری میں لوگوں نے حد براری، درستگی ریکارڈ
فرد جائیداد اور انتقالات کے اجراء سمیت دیگر ریو نیو معاملات سے متعلق مختلف درخواستیں پیش کیں۔ڈپٹی کمشنر نے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں پیش کی جا نیوالی درخواستوں پر متعلقہ افسران اور عملہ کو ہدایت جاری کیں۔ کھلی کچہری کے دوران ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت پنجاب کے ویژن کے مطابق ہر ما ہ کی یکم اور دو تاریخ کو ریو نیو خدمت کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے تا کہ لوگوں کو ریو نیو سے متعلق مسائل کو ایک ہی چھت تلے موقع پر حل کیا جا سکے۔