ڈی سی دیر لوئر کے زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس

79
Polio

دیر لوئر۔30 مئی (اے پی پی):جون میں شروع ہونے والے  پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر دیر پائین  واصل خان کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پر این سٹاف افسر نےآئندہ ماہ شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کی تیاریوں ، فیلڈ فارمیشن ، مختلف انڈیکیٹرز کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔ اجلاس میں  ڈپٹی کمشنر نے انسدادِ پولیو مہم کی مختلف اشاروں،پولیو ایکشن پلان اور دئیے گئے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے پولیو مائیکرون پلان کے تمام اشارات پر عمل درآمد یقینی بنانے اور پولیوکے قطرے گھر گھر تک پہنچانا سب کی ذمہ داری قرار دیا ۔ڈی سی نے پولیو مہم کے دوران فیلڈ پولیو ورکرز کو فول پروف سیکیورٹی کویقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ۔