ڈی سی لاہور کا تحصیل نشتر زون کے مختلف مقامات کا دورہ ، ترقیاتی کاموںکا جائزہ لیا

80
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا تحصیل نشتر زون کے مختلف علاقوں کا دورہ

لاہور۔15جنوری (اے پی پی):ڈی سی لاہورسید موسی رضا نے تحصیل نشتر زون کے مختلف مقامات کے دورے کیے اور گجومتہ میں ڈویلپمنٹ پلان کے تحت ترقیاتی سکیم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نشتر زون نے جاری ترقیاتی سکیم پر پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی،ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبے کو ڈیڈ لائن کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے، سید موسی رضا نے کاہنہ کاچھا روڈ و کماہاں روڈ پر صفائی و تجاوزات اقدامات کا جائزہ لیا،

اسسٹنٹ کمشنر نشتر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صفائی انتظامات کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،ڈی سی نے واضح ہدایات کیں کہ کوڑا کرکٹ کو ڈمپنگ سائٹس پر فی الفور منتقل کروایا جائے اور تجاوزات کے خاتمہ کے لئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے،انہوں نے کماہاں روڈ پر سڑک کنارے کھڑی ریڑھیوں کو فی الفور ہٹانے کا حکم بھی جاری کیااور کہا کہ سڑک کنارے ریڑھیاں کھڑی نہ ہو نے دی جائیں، تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنا کر ٹریفک کی روانی کو برقرار اور شہری آبادی سے جانوروں و خانہ بدوشوں کا انخلا یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ صفائی انتظامات، جھگیوں کا انخلا اور جانوروں کی منتقلی کرنے کے بعد انہیں برقرار بھی رکھا جائے۔