27.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی سی لاہور کا جوہر ٹائون و ملحقہ علاقوں کا دورہ، انسداد...

ڈی سی لاہور کا جوہر ٹائون و ملحقہ علاقوں کا دورہ، انسداد ڈینگی و صفائی اقدامات کا جائزہ لیا

- Advertisement -

لاہور۔1اکتوبر (اے پی پی):ڈی سی لاہور سید موسی رضا نے وزیر اعلی پنجاب کے ’’کلین مشن‘‘ کو عملی جامہ پہنانے کے لئےجوہر ٹائون اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور انسداد ڈینگی و صفائی اقدامات کا جائزہ لیا۔ ترجمان کے مطابق ڈی سی لاہور نے یو سی 116 جوہر ٹائون میں ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لیا اور متعلقہ ڈی ڈی ایچ او کو ان ڈور، آئوٹ ڈور اور ہاٹ سپاٹس کی کوریج سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے جوہر ٹائون میں پڑے ایک شگاف کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو شگاف کو فوری طورپر بھرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے محکمہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی(ایل ڈبلیو ایم سی) کے عملہ کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کی صورتحال کویقینی بنایا جائے۔

- Advertisement -

لاہور کی اہم شاہراہوں اور مارکیٹوں میں بھی صفائی پر خصوصی توجہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ واسا حکام بھی صفائی کو برقرار رکھنے کے لئے سیوریج سسٹم میں مزید بہتری لائیں۔ گندے نالوں کی صفائی کے لئے جامع پلان مرتب کیا جائے۔

ڈی سی لاہور نے شہریوں سے اپیل کی کہ گلی، محلوں، چوکوں میں صفائی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ شکایات کی صورت میں ہمارے سوشل میڈیا اکائونٹس پر رابطہ کریں۔اس موقع پر چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر صدر، سی او ایل ڈبلیو ایم سی و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=507297

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں