26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی سی لاہور کی ہدایت پر ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کیلئے...

ڈی سی لاہور کی ہدایت پر ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز کے مختلف علاقوں کے دورے

- Advertisement -

لاہور۔12ستمبر (اے پی پی):ڈی سی لاہور کی ہدایت پر ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے منگل کے روز مختلف علاقوں کے دورے کیے۔

ترجمان کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عدنان رشید نے یو سی 71 کا دورہ کیا اورڈینگی سرویلنس کا جائزہ لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون صاحبزادہ یوسف نے یو سی 139 ٹان شپ میں دو ڈینگی مریضوں کی عیادت کی اور ڈینگی لارواتلفی میں کمی پر ڈی ڈی ایچ او کو ذاتی طور پر علاقے کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ۔

- Advertisement -

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نے یو سی 148 میں ڈینگی مہم، ڈور مارکنگ اور مائیکروپلان کا جائزہ لیا اور ایک گھر سے پازیٹو لاروا برآمد ہونے پر متاثرہ گھر اور اطراف میں ڈینگی سپرے کروایا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے ایکس بلاک فیز تھری میں ڈینگی مریضوں کے گھروں اور ان کے اطراف کا دورہ کیا اور ڈینگی مہم کاجائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ کا فیز 6، یوسی 62 میں ڈینگی رسپانس کیس کا جائزہ لیا اور ڈینگی ٹیموں کو ڈینگی متاثرہ مریض کے گھر اور اطراف میں ڈینگی سپرے یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا انتظامی افسران کو ڈینگی سرگرمیاں سختی سے مانیٹر کرنے کا حکم دیا ہے اور اس سلسلے میں ڈینگی سرگرمیوں کی سرپرائز چیکنگ اور انتظامی افسران کی فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ جاری ہے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389664

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں