ڈی سی مری آغا ظہیر عباس شیرازی کا مسیاڑی چوک کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

83
ongoing development projects
ongoing development projects

راولپنڈی۔13فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے مسیاڑی چوک مری کا دورہ کیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مری نے مسیاڑی چوک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ متعلقہ حکام نے ڈپٹی کمشنر مری کو مسیاڑی چوک میں جاری ترقیاتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈی سی مری نے ترقیاتی کام کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبے بروقت مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ترقیاتی کاموں کی نگرانی کا عمل جاری رہے گا۔

چند ہی روز میں دورے کا دوبارہ مقصد کام کی رفتار کا جائزہ لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسیاڑی چوک میں تزئین و آرائش کے کام کو بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔