ڈی سی پشاور کا مختلف علاقوں کا دورہ ،انکا ری والدین کو قائل کرکےبچوں کو پولیوکے قطرے پلائے

79
چنیوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے اچانک مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

پشاور۔ 04 اکتوبر (اے پی پی):پشاورمیں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی 7 روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے اور اس سلسلےمیں ڈپٹی کمشنر پشاور آفا ق وزیر نے انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز ناصر باغ روڈ، ریگی، حیا ت آباد اور دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے انسداد پولیو مہم کی نگرانی کی۔

انہوں نے انکاری والدین سے ملاقات کر کے ان کو قائل کرنے کے بعد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائےجبکہ انتظامی افسران نے بھی ضلع بھر میں اپنے علاقوں میں انسداد پولیو ٹیموں کی نگرانی اور انکاری والدین کو قائل کر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔انسداد پولیو مہم کے دوران پشاور بھر میں 901985بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے جس کے لیے 2496ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں اور ان ٹیموں کی سکیورٹی کا بھی خاطر خواہ بندوبست کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاورآفاق وزیر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ پشاور سے پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر نا ہو گا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔