کوئٹہ۔ 28 اپریل (اے پی پی):ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے پیر کے روز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چمن کلی باز محمد اور بی ایچ یوز محمود آباد اور کلی باز کا اچانک دورہ کیا جہاں اسکول میں اکثر اساتذہ اور سٹاف کو غیر حاضر پایا گیا ۔اس موقع پر ڈی سی چمن نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو تمام غیر حاضر اساتذہ اور سٹاف کی تنخواہیں کاٹنے اور معطلی لیٹر جاری کرنے کی احکامات جاری کیے جہاں ڈی ای او چمن نے تمام غیر حاضر سٹاف کی تنخواہیں کاٹنے اور معطلی آرڈر جاری کر دئیے گئے اور تمام متعلقہ محکموں کو لیٹر بھیج دیا گیا۔ اساتذہ اور سٹاف کے نام درج ذیل ہیں کلیم اللہ، عبدالرازق، نور علی محمد یونس، آمین اللہ ایس ایس پیز اور نعیم جان ایس پی سی ٹی، سید صلاح الدین، حبیب اللہ شمس الحق جے ای ٹی اور علاؤالدین، شاہزیب، جعفر خان، عبدالصمد جے وی ٹی، عبالغنی ایم کیو اور سعید جان جونئیر کلرک کی معطلی لیٹر جاری کر دئیے گئے ہیں
ڈی ای او چمن نے تمام معطل اساتذہ اور سٹاف سے پوچھ گچھ اور تفتیش کیلئے محکمہ تعلیم چمن کے ڈی ای او (میل) چمن اور ڈی ای او (میل) چمن پر مشتمل دو آفیسرز کی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی اور دونوں متعلقہ افسران کو دس دن کے اندر ہی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں اس موقع پر ڈی سی چمن نے کہا کہ محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت دونوں کے کندھوں پر بہت بھاری ذمہ داری عائد ہے اس محکموں میں غفلت و لاپرواہی سے طلباء و طالبات کی مستقبل وابستہ ہیں اور محکمہ صحت پر مریضوں کی زندگیوں کو سخت خطرات لاحق ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے لہذا ان دونوں محکموں کے حوالیسے ہمیں سخت اور ناپسندیدہ فیصلے کرنے میں ہچکچاہٹ نرمی اور کسی قسم کی مصلحت پسندی کا مظاہرہ نہیں کریں گے لہذا تمام سٹاف آج کے بعد اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں اور وقت کی پابندی کریں اور انسانیت اور قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں تاکہ ہماری شمار ترقی یافتہ قوموں میں شامل ہو۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589249