کوئٹہ۔ 27 مئی (اے پی پی):ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں دوسرے روز ایوننگ جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چمن ڈاکٹر عصمت اللہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عبدالرشید پولیو ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اسد صافی اور ڈسٹرکٹ کمیونیکشن آفیسر اشرف خان اچکزئی پولیو ورکرز ایریا انچارجز مانیٹرز اور دیگر آفیسرز شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے تک تمام ٹیمیں محنت لگن دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے خدمات انجام دیں ۔
اجلاس میں ڈی سی چمن کو انسداد پولیو مہم کی پیش رفت اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران اور سٹاف پولیو کے خاتمے کے لیے مثبت کردار ادا کرتے رہیں فیلڈ کے دوران انہیں جن مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے اسے نرمی دلیل اور شائستگی کیساتھ نمٹائے جائیں جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے ان کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ پولیو وائرس کی خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602171