23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی سی چمن کا پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور سکیورٹی صورتحال کاجائزہ

ڈی سی چمن کا پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور سکیورٹی صورتحال کاجائزہ

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 03 ستمبر (اے پی پی):ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے پولیو مہم کے تیسرے روز پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔انہوں نے پولیو سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دور افتادہ اور پہاڑوں کے بیچ اور دامن میں آباد گھروں تک اپنے اپروچ کو یقینی بنائیں اور پانچ سال تک کی بچوں کو پولیو ویکسین ہر حال میں پلائیں ڈی سی چمن نے بچوں کی فنگر پرنٹس اور ڈور مارکنگ کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس عمر بھر کیلئے بچوں کو معذور اور اپاہج بنا دیتی ہے مگر اس سے بچاؤ تب ممکن ہے کہ ہم پانچ سال تک کی بچوں کو ہر پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے پلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر بچہ ایک صحت مند مستقبل کا حق دار ہے اور یہ کسی بھی مہذب معاشرے اور ریاست کی ذمہ داریوں میں شامل ہے کہ وہ اپنے قوم کے بچوں کو ہر قسم کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں