ڈی پی اوسوات کاتھانہ شاہ ڈھیری وپولیس لائنز کادورہ،سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا

103

پشاور۔ 02 دسمبر (اے پی پی):قائمقام ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت نے تھانہ شاہ ڈھیری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے مین گیٹ، باؤنڈری وال، سی سی ٹی وی کیمرے، روزنامچہ ریکارڈ چیک کیا۔ ترجمان سوات پولیس کے مطابق قائمقام ڈی پی اوبادشاہ حضرت نے تھانے میں تعینات پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ اجلاس میں کرائم کا جائزہ لیا۔

انہوں نے محرر سٹاف کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ بعد ازاں انہوں نےجاوید اقبال شہید پولیس لائنز کابھی دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے جاوید اقبال شہید پولیس لائنز بلڈنگ اور پولیس جوانوں کی رہائشی بریکس کا جائزہ لیا اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شیر حسن کوپولیس جوانوں کی رہائشی بریکس میں دی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے۔