ڈی پی اوسیالکوٹ کی تھانہ ہیڈ مرالہ میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سنیں

40

سیالکوٹ۔21نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے تھانہ ہیڈ مرالہ (صدر سرکل ) میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے تھانہ ہیڈ مرالہ (صدر سرکل)میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے عوامی مسائل اور شکایات سنیں اور ان کے موقع پر ہی فوری حل کے احکامات بھی جاری کیے۔

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد انصاف شہریوں کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ عوام الناس کی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جائیگا۔سیالکوٹ پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔