ڈی پی اوسیالکوٹ کی کھلی کچہری ، عوامی شکایات سنیں

112

سیالکوٹ۔13اکتوبر (اے پی پی):ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نےکھلی کچہری میں عوامی مسائل اور شکایات سنیں اور موقع پر ہی ان کے فوری حل کے احکامات بھی جاری کئے ۔

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد انصاف شہریوں کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے دن رات مصروف ہے، عوام کی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے گا۔