مانسہرہ ۔ 26 جولائی (اے پی پی):ڈی پی او آفس مانسہرہ میں ٹرانسفر ہونے والے ایس پی سٹی بلال احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور، ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے تبدیل ہونے والے ایس پی بلال احمد کو اپنی اور مانسہرہ پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ دیگر افسران نے تحائف پیش کئے ۔