ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر ہری پور کا مختلف مقامات کا دورہ، پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا

71
polio campaign
polio campaign

ہری پور ۔ 10 جنوری (اے پی پی):ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے ڈپٹی کمشنر خان محمد کے ہمراہ پولیو ٹیموں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

ہری پور پولیس کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور پولیو ٹیموں کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کو ہدایات دیں کہ وہ دوران ڈیوٹی خوش اسلوبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الرٹ ہو کر فرائض منصبی سرانجام دیں تا کہ پولیو مہم پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہو سکے۔

ڈی پی او ہری پور نے کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں، پولیو ٹیموں اور ان کے ساتھ سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ تعاون کریں اور ان کے ساتھ مل کر اپنے معاشرے کو پولیو جیسی موذی بیماری سے بچائیں۔