ڈی پی او اور ڈی سی او بکھر نے اے سی آفس تحصیل کلورکوٹ کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

148
ڈی پی او اور ڈی سی او بکھر نے اے سی آفس تحصیل کلورکوٹ کے سبزہ زار میں کھلی کچہری
ڈی پی او اور ڈی سی او بکھر نے اے سی آفس تحصیل کلورکوٹ کے سبزہ زار میں کھلی کچہری

بھکر۔ 31 اگست (اے پی پی):ڈی پی او اور ڈی سی او بکھر نے اے سی آفس تحصیل کلورکوٹ کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ ،ڈی ایس پی کلورکوٹ ، سرکل کلورکوٹ کے تمام SHOs ،تفتیشی أفیسران اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر بھکر اور ڈی پی او بھکر نے سائلین کے مسائل سنے اور درخواستیں متعلقہ ایس ڈی پی او ،ایس ایچ اوز اور نتظامی محکموں کے سربراہان کو مارک کر کے تحریری احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ڈی پی او بھکر نے کہا کہ کھلی کچہری میں اب تک سینکڑوں سائلین کے مسائل حل کیے جا چکے ہیں۔

ہر درخواست کیلئے باقاعدہ ٹائم لائنز مقرر ہے جس کے دوران متعلقہ درخواست پر پیشرفت رپورٹ دینا لازمی ہے۔ سائلین کی داد رسی نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔