ڈی پی او بٹگرام ایاز خان کی ہدایت پرپولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری، دو ملزمان گرفتار

137
Pickpocket gang arrested
Pickpocket gang arrested

ایبٹ آباد۔ 12 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بٹگرام ایاز خان کی ہدایت پرپولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تھانہ سٹی پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران منشیات فروش ملزم معتبر شاہ سکنہ نوشہرہ اور افضال سکنہ ہسپتال کالونی کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو تباہی کی جانب راغب کرنے والے ناسوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایسے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔