بٹگرام ۔ 04 اپریل (اے پی پی):ضلعی پولیس سربراہ بٹگرام قمر حیات خان نے رات گے تھانہ چانجل کا دورہ کیا اور تھانہ ریکارڈ، حوالات، صفائی سکیورٹی اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ چانجل اور سٹاف کو ہدایات کی کہ محرر تھانہ کا پہلا تاثر ہے، عوام سے اخلاق سے پیش آئیں اور سائلین کی فوری دادرسی کریں۔
انہوں نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں، امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے علماء کرام، عمائدین و معززین علاقہ کی معاونت سے اقدامات کریں۔ ڈی پی او نے کہا کہ مجرمان اشتہاری اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کریں۔