بھکر۔۔۔۔ 19 نومبر (اے پی پی):ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل کا دورہ کیا۔چیک پوسٹ پر تعینات پنجاب پولیس ،ایلیٹ فورس،رینجر اور دیگر اداروں کے جوانوں سے ملاقات کی۔
اس دوران انہوں نے بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر لگے CCTV کیمروں کی ریکارڈنگ چیک کی اور تعینات ملازمین سے ڈیوٹی کے متعلق دریافت کیا اور ان کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اپنی ڈیوٹی الرٹ اور چوکس ہوکر کریں ،مشکوک افراد اور گاڑیوں پر نظر رکھیں،ہر آنے جانے والے اشخاص کی بذریعہ SVASسسٹم اور گاڑیوں کی بذریعہ AVLSسسٹم چیکنگ عمل میں لائیں ۔چیکنگ کے دوران شہریوں سے دوستانہ رویہ رکھیں اور کسی کے ساتھ بدتمیزی سے پیش نہ آئیں۔