بھکر۔ 31 اگست (اے پی پی):ڈی پی او بھکر عبداللہ لک ھمراہ ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر نے دریائی چیک پوسٹ روحیلہ غربی کا سرپرائز وزٹ کیا۔
دوران وزٹ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ڈپٹی کمشنر نے ڈیوٹی پر مامور آفسران و ملازمان کو ڈیوٹی کے بارے میں بریف کیا ڈیوٹی الرٹ اور چوکس ہوکر کریں ۔دریائی پتن کے ذریعہ ہر آنے جانے والے اشخاص کی اچھی طرح تلاشی لیں بغیر چیکنگ کے کوئی بھی چیز یا اشخاص دریائی پتن کے ذریعہ پنجاب میں داخل نہ ہو۔
موٹر سائیکلز کی بذریعہ AVLS اور افراد کی بذریعہ SVAS سسٹم چیکنگ عمل میں لائیں۔انہوں نے کہاکہ سمگلنگ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس رکھیں،مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں گشت کے نظام کو مزید موثر بنائیں روزانہ کی بنیاد پر اپنے ایریا میں سرچ آپریشن اور موک ایکسرسائز کریں تاکہ شرپسند عناصر کے مذموم ارادوں کو ناکام بنایا جاسکے۔