بھکر۔ 17 نومبر (اے پی پی):ڈی پی او بھکر محمد نوید نے روزانہ کی بنیاد پرکھلی کچہری کا انعقاد کیاہے۔ ڈی پی او بھکر نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں سے فرداً فرداً ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کیے۔
ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ پولیس افسران کو درخواستیں مارک کیں اور بذریعہ ٹیلی فون فوری دادرسی کرنے اور اندر میعاد رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او نے کہا کہہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل سے براہ راست آگاہ ہو کر مسائل و تکالیف کا فوری ازالہ کرنا ہے،شہری بلا جھجھک مجھے اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں ، داد رسی کو ہر ممکن حد تک یقینی بنایا جائے گا۔