بھکر۔ 09 نومبر (اے پی پی):ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نےڈی ایس پی منکیرہ محمد عمران بیگ کے ہمراہ تھانہ منکیرہ اور تھانہ حیدرآباد کا دورہ کیا، اور حوالات، فرنٹ ڈیسک، محرر دفتر و دیگر ریکارڈ چیک کیا۔ محرران تھانہ کو ریکارڈ کی تکمیل، ضابطہ اخلاق و دیگر کے متعلق احکامات جاری کیے۔
تھانوں کے ریکارڈ رجسٹرز پر اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ ڈی پی او بھکر نے کہا کہ دورہ کا مقصد ضلعی پولیس کو فرض کی انجام دہی میں الرٹ رکھنا ہے۔عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔