23.8 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی پی او بھکر کا مجلس امام بارگاہ قدیمی قبرستان کا دورہ...

ڈی پی او بھکر کا مجلس امام بارگاہ قدیمی قبرستان کا دورہ ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

- Advertisement -

بھکر۔ 30 اگست (اے پی پی):ڈی پی او بھکر محمد نوید نے مجلس امام بارگاہ قدیمی قبرستان کا دورہ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ بھکر پولیس مجالس کو فول پروف سکیورٹی دے رہی ہے۔

دوران وزٹ پولیس کی طرف سے کئے گئے سیکیورٹی کے انتظامات کو چیک کیا۔ پولیس کی زیر نگرانی اور فول پروف سکیورٹی میں مجالس جاری تھیں اور پولیس نے مجلس کو مکمل سیکیورٹی کور دیا ہوا ہے۔

- Advertisement -

ڈی پی او بھکر محمد نوید نے کہا کہ ضلع کے ہر تھانہ کے ایس ایچ او اپنی فورس کے ہمراہ ہر مجلس اور جلوس کو مکمل سیکیورٹی مہیا کریں گے،پولیس کنٹرول روم سے ہر پل کی خبر مل رہی ہے۔ چوبیس گھنٹے پولیس افسران و ملازمان شفٹ وائز ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384239

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں