بھکر۔ 26 اگست (اے پی پی):ڈی پی او بھکر محمد عبداللہ لک ہمراہ ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر کے چہلم حضرت امام حسینؓ کے حوالے سےشہر میں نکالے جانے والے مرکزی جلوس کا دورہ۔ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق چہلم حضرت امام حسینؓ کے حوالے سے ملک بھر کی طرح بھکر میں بھی جلوس و مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔
اس حوالے سے 20 صفرالمظفر کو ضلع بھکر سٹی کے مرکزی جلوس امام بارگاہ در عباس مہاجرین بھکر سٹی سے بعد از مجلس عزا دن 12 بجے شروع ہواجو شیڈول اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قدیمی قبرستان میں اختتام پذیر ہوتا ہے۔ جلوس کے مکمل روٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں اور موبائل کیم وین کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے۔ ممبران امن کمیٹی ، تاجران اور لائسنس داران بھی جلوس کے ہمراہ موجود ہیں۔ ایلیٹ پولیس فورس اطراف میں گشت و نگرانی پر مامور ہیں۔ ٹریفک پولیس بھکر بھی جلوس روٹ پر عوام الناس کو متبادل روٹ فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔