ڈی پی او تورغر سید مختار شاہ کی زیر صدارت سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

91

ایبٹ آباد۔ 17 جنوری (اے پی پی):ڈسڑکٹ پولیس آفیسر تورغر سید مختار شاہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون عمل میں لایا جائے،موثر گشت کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں،تمام افسران تھانہ کی حدود میں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، غیرقانونی طور پر رہائش پذیر کرایہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز موجودہ سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایس ایچ اوز،انچارج چوکیات،لائن آفیسر،ڈی ایس بی انچارج سمیت جملہ پولیس افسران نے شرکت کی۔ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کو ہدایات ہویتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کے حوالے سے اپنی حدود میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو،ڈیوٹی پر مامور تمام پولیس افسران و جوان ہر صورت ہیلمٹ اور جیکٹ کا استعمال کریں۔