ڈی پی او تورغر نے دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل عامر خان سواتی کی فیملی کو ایک کروڑ کا چیک دیا

86

تورغر۔ 5 دسمبر (اے پی پی):ڈی پی او تورغر سید مختار شاہ نے دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے تورغر پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عامر خان سواتی کی فیملی کو پولیس ویلفیئر فنڈ کی مد میں ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں تورغر پولیس کے افسران اور دیگر دفتری سٹاف بھی موجود تھا۔ ڈی پی او نے کہا کہ محکمہ پولیس نےدوران ڈیوٹی شہید ہونے والے پولیس افسران اور جوانوں کی فیمیلز کو اکیلا نہیں چھوڑا، پولیس اہلکار ملک میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے اپنی جانیں قربان کر دیتے ہیں، یہ لوگ ہمارے اصل ہیروز ہیں، محکمہ پولیس ہر موقع پر ان کی بھرپور مدد کرتا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔ اس موقع پر شہید کانسٹیبل کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔