37.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی پی او تورغر کا تھانہ کاروڑ اور چوکی مجاہدین کادورہ، سکیورٹی...

ڈی پی او تورغر کا تھانہ کاروڑ اور چوکی مجاہدین کادورہ، سکیورٹی صورتحال و انتظامات کا جائزہ لیا

- Advertisement -

تورغر۔ 29 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر سید مختار شاہ نے تھانہ کاروڑ اور چوکی مجاہدین کادورہ کیا اور سکیورٹی صورتحال اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

ترجمان تورغر پولیس کے مطابق ڈی پی او نے دورے کے دوران نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات کے تناظر میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر، مشکوک اور اجنبی افراد کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی ڈیوٹی پر موجود اہلکار اپنے تحفظ کے لئے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کااستعمال لازمی کریں۔ ڈی پی او نے عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت چوکنا رہتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دینے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589370

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں